26 نومبر 2018 - 14:23
انجمن شرعی کے اہتمام سے ہفتہ وحدت کی اختتامی تقریب بڈگام میں منعقد

آغا حسن نے اپنے تہنیتی پیغام میں امت مسلمہ کے اتحاد و وحدت کو استکباری عزائم سے نمٹنے کی موثر حکمت عملی اور ناگزیر ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب تک مسلمان فرقہ مسلک لسانی اور جغرافیائی خول سے باہر آکر ملت واحدہ کے قرآنی تصور کی عملی طور پر آبیاری نہیں کریں گے تب تک ظلام و تسلط کے دلدل سے باہر نہیں آسکتے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ انجمن شرعی شیعیان جموں و کشمیر کے اہتمام سے ہفتہ وحدت بمناسبت عید میلاد النبیؐ کی اختتامی تقریب حوزہ علمیہ جامعہ باب العلم میر گنڈ،بڈگام میں منعقد ہوئی تقریب سعید میں تنظیم کے شعبہ تعلیم باب العلم سے منسلک حوزات علمیہ اور شاخہاے مکاتب میں زیر تعلیم ہزاروں طلبہ و طالبات کے علاوہ فرزندان توحید کی ایک خاصی تعداد نے شرکت کی اس موقعہ پر انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ اور سینئر حریت رہنما حجتہ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی اور مولوی گلزار احمد امام و خطیب نصراللہ پورہ کے علاوہ کئی علماے دین نے سیرت النبی ؐ اور حضرت امام صادقؑ کے کردار و عمل کی وضاحت کی بعد ازاں حوزہ علمیہ میرگنڈ بڈگام سے حجتہ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی کی قیادت میں ایک شاندار جلوس میلاد بر آمد ہو کر مرکزی امام باڑہ بڈگام میں اختتام پزیر ہوا محفل میلاد سے خطاب کرتے ہوئے آغا حسن نے اپنے تہنیتی پیغام میں امت مسلمہ کے اتحاد و وحدت کو استکباری عزائم سے نمٹنے کی موثر حکمت عملی اور ناگزیر ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب تک مسلمان فرقہ مسلک لسانی اور جغرافیائی خول سے باہر آکر ملت واحدہ کے قرآنی تصور کی عملی طور پر آبیاری نہیں کریں گے تب تک ظلام و تسلط کے دلدل سے باہر نہیں آسکتے انھوں نے کہا کہ رسول اکرم ؐ کی بر گزیدہ ذات ہر مسلمان کے عشق و عقیدت اور ایمان و عقیدہ کا سر چشمہ ہے اور اگر اس ذات عقدس کے طفیل بھی مسلمان اپنے فروعی اختلافات کو بھول کر دشمن کے مقابلے میں متحد نہیں ہو سکتے تو ہمیں امت وسطہ کہلانے کا کوئی حق نہیں وحدت المسلمین کے حوالے سے رہبر معظم کے حالیہ پر حکمت کلمات کو عالم اسلام کے لئے نقش راہ قرار دیتے ہوئے آغا حسن نے کہا کہ عالم اسلام کی تمام پریشانیوں اور اغیار کی چیرہ دستیوں کی بنیادی وجہ اسلامی ممالک کے حکمرانوں کی استکبار نوازی ہیں جنہوں نے ولایت الہٰی کے بجائے ولایت طاغوت تسلیم کر رکھی ہے اور اس ابتر صورت حال کا واحد علاج دینی بیداری ہے جس مشن کو صرف اور صرف ثابت قدم علماے دین ہی پایہ تکمیل تک پہنچا سکتے ہیں انھوں نے کہا کہ یہ مسلمان ممالک کے حکمرانوں کے آپسی اختلافات اور ملت اسلامیہ کے اخوت و اتحاد کے فقدان کا نتیجہ ہے کہ مسلمان دنیا کے مختلف خطوں میں ظلم و تسلط کی مار جھیل رہے ہیں فلسطین کشمیراور یمن میں مسلمانوں کے پشت و خون کے جاری سلسلے پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے آ غا صاحب نے کہا کہ دنیا کی تمام جابر اور اسلام دشمن قوتیں مسلمانوں کو زیر کرنے کے لئے عملی اور فکری مہاز پر ایک دوسرے کے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہیں لیکن مسلمان ممالک اپنی حفاظت کے لئے ااج تک کسی مشترکہ دفاعی اتحاد تشکیل دینے سے قاصر ہیں اور یہی اس ملت کا سب سے بڈا علمیہ ہے اتر پردیش کے ویر اعلیٰ یوگی ادتھ ناتھ کے امیر المومنین علی ابن ابی طالب ؑ کی شان میں گستاخانہ بیان کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے آغا صاحب نے کہا کہ مفروضاتی پیکر سے خلیفتہ الرسولؐ کا موازانہ کرکے یوگی نے اپنے ذہنی دیوالیہ پن کا بھر پور مظاہرہ کیا ہے آغا صاحب نے کہا کہ بی جے پی حسب روایت آنے والے انتخابات میں ہندوتا کا کارڈ کھیلنے پر کمر بستہ ہے یوگی کا بیان اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲