اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کے 27 ممالک کے رہنماؤں نے برطانیہ کے یورپی یونین سے نکل جانے کے معاہدے بریگزٹ کو منظور کرلیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق برسلز میں ہونے والے اجلاس میں بریگزٹ معاہدے کی منظوری 27 ممالک نے دی، معاہدے کی منظوری برطانیہ اور یورپی یونین کے درمیان اٹھارہ ماہ کے مذاکرات کے بعد دی گئی،تمام ممالک کے رہنمائوں نے اس معاہدے کی منظوری ایک گھنٹے سے بھی کم وقت کی گفتگو کے بعد دی ۔
۔۔۔۔۔
/169