اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے وزیر خارجہ جیرمی ہنٹ تہران کے دورے پر ہیں جہاں اس نے ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف سے ملاقات اور گفتگو کی۔
ایرانی اور برطانوی وزراء خارجہ نے اس ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی امور اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا ۔ فریقین نے یمن جنگ کے فوری خاتمہ پر تاکید کرتے ہوئے علاقاغي مسائل کو باہمی مذاکرات کے ذریعہ حل کرنے پر زوردیا۔
اطلاعات کے مطابق ایرانی وزير خارجہ نے برطانوی وزير خارجہ جیرمی ہنٹ سے ملاقات کے بعد برطانوی اخبار گارڈین کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے دباؤ کا مقابلہ کرنا ہماری عادت بن گئی ہے ۔ اقتصادی پابندیوں سے ہمیشہ عوام کو نقصان پہنچا ہے ۔ ایرانی وزير خارجہ نے کہا کہ ہم امریکی پابندیوں کا ماضی کی طرح ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ اور ہم اقتصادی میدان میں بھی امریکہ کو شکست اور ناکامی سے دوچار کردیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169