اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ خبروں کے مطابق امریکی جنگی طیاروں نے مشرقی شام کے صوبے دیرالزور کے دو شہروں سوسہ اور البو بدران پر بمباری کی ہے۔
امریکہ کے فضائی حملوں میں کم سے کم تیئیس عام شہری ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے سن دوہزار چودہ میں داعش کے خلاف جنگ کے نام پر اتحاد قائم کیا تھا جس کے لیے نہ تو اقوام متحدہ سے منظوری لی گئی اور نہ ہی شام کی قانونی حکومت سے ایسا کوئی مشورہ کیا گیا۔
عراق اور شام میں امریکی اتحاد کے حملوں میں اب تک سیکڑوں عام شہری مارے جاچکے ہیں۔
شام کی وزارت خارجہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے بارہا مطالبہ کرچکی ہے کہ وہ امریکہ کی سرکردگی میں قائم غیر قانونی اتحاد کے حملوں کو بند کرائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲