اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے وزیر خارجہ مولود چاوش اوغلو نے سعودی صحافی خاشقجی کے بہیمانہ قتل کے بارے میں سعودی عرب کے ناقص تعاون پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ خاشقجی کے بہیمانہ قتل کے بارے میں سعودی عرب کی توضیحات بالکل ناکافی ہیں۔ ترک وزیر خآرجہ نے کہا کہ سعودی عرب کے اٹارنی جنرل کی خاشقجی کے بارے میں توضیحات ناقص اور ناقابل قبول ہیں۔ ترک وزير خارجہ نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ سعودی عرب خاشقجی کے قتل کے سلسلے میں بہت کچھ چھپانے کی تلاش و کوشش کررہا ہے اور حقائق کو سامنے لانے سے اجتناب کررہا ہے۔ ترک وزير خارجہ نے مطالبہ کیا کہ سعودی عرب کو قتل میں ملوث 15 افراد کو تحقیقات کے لئے ترکی کے حوالے کرنا چاہیے کیونکہ ان افراد نے قتل کا ارتکاب ترک سرزمین پر کیا ہے۔
.......
/169