10 نومبر 2018 - 09:52
ایران مشترکہ ایٹمی معاہدے پر عمل پیرا ہے: بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے سربراہ

بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے سربراہ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنے مشترکہ ایٹمی معاہدے پر عمل پیرا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے سربراہ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنے مشترکہ ایٹمی معاہدے پر عمل پیرا ہے۔

بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم نے ایران کے ایٹمی پروگرام پر قریبی نظر رکھی ہوئی ہے ایران اپنے ایٹمی وعدوں پر عمل پیرا ہےاور مشترکہ ایٹمی معاہدے کی روشنی میں ہماری نگرانی کا سلسلہ بھی جاری رہےگا۔

یوکی آمانو نے شمالی کوریا کے ایٹمی پروگرام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریا سکیورٹی کونسل کی قراردادوں کی آشکارا طور پر خلاف ورزی کررہا ہے جو افسوس کا باعث ہے۔

.......

/169