اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج کے بریگیڈئر یحیی سریع نے کہا ہے کہ یمنی فورسز نے مغربی ساحل کے محاذ کے دو علاقوں کلو 16 اور المطار میں سعودی فوجی اتحاد کے حملے کو ناکام بناتے ہوئے ان پر کاری ضرب لگائی ہے اوریمنی فورسز نے جوابی کارروائی میں سعودی فوجی اتحاد کے 269 فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کردیا ہے۔ اس نے کہا کہ دشمن نے 3 بریگیڈ فوج کے ذریعہ اس محاذ پر آگے بڑھنے کی کوشش کی لیکن یمنی فورسز نے ان کی پیشقدمی کو سلب کرلیا۔ اس نے کہا کہ گذشتہ روز بھی اس محاذ پر سعودی عرب کے 70 فوجی ہلاک اور 101 زخمی ہوگئے۔ اس نے کہا کہ دشمن فوجیوں کی بعض لاشیں میدان میں ہی پڑی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169