2 نومبر 2018 - 17:53
امریکہ نے ایران کے خلاف پابندیوں سے ہندوستان ، جنوبی کوریا، اور جاپان کے بعد ترکی کو بھی استثنی دیدیا

ترکی کے انرجی کے وزير کا کہنا ہے کہ امریکہ نے ایران کے خلاف پابندیوں سے ہندوستان ، جنوبی کوریا، اور جاپان کے بعد ترکی کو بھی استثنی دیدیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے انرجی کے وزير کا کہنا ہے کہ امریکہ نے ایران کے خلاف پابندیوں سے ہندوستان ، جنوبی کوریا، اور جاپان کے بعد ترکی کو بھی استثنی دیدیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق دو روز قبل امریکی وائٹ ہاؤس کے مشیرجان بولٹن نے کہا تھا کہ ایران کے تیل کی در آمد کو صفر تک پہنچانے اور ایران کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کے سلسلے میں امریکہ کو عالمی برادری کا تعاون حاصل نہیں ہے۔

.......

/169