31 اکتوبر 2018 - 15:26
ابوظہبی میں اسرائیل کا قومی ترانہ نشر/ صہیونی وزیر ثقافت و کھیل کا ابوظہبی مسجد کا دورہ

اسرائیلی اخبار واللا نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں کہا ہے کہ ‘مری یغیف’ نے اس دوران ابوظہبی کی معروف مسجد “شیخ زائد بن سلطان” کا سرکاری دورہ کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق عبرانی زبان کی نیوز ایجنسی “واللا” نے اپنی رپورٹ میں اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ اسرائیل کے عرب ممالک کے ساتھ تعلقات دن بدن معمول کی طرف جا رہے ہیں کہا: عرب امارات کے شہر ابوظہبی میں منعقدہ کھیلوں کے عالمی مقابلے ‘گرینڈ پیس چیمپین شپ ‘ میں صہیونی قومی ترانے کو نشر کرنے کی اجازت مل گئی اور صہیونی قومی ترانہ اس وقت نشر کیا گیا جب اسرائیلی کھلاڑی نے جوکوڈو مقابلے میں سونے کا طمغہ حاصل کیا۔

یہ ایسے حال میں ہے کہ کسی اسلامی ملک میں پہلی بار اسرائیلی قومی ترانے کو نشر کیا گیا ہے جس کے بعد اسرائیلی عہدیداروں نے انتہائی خوشی اور مسرت کا اظہار کیا ہے۔

دوسری جانب عالمی مقابلوں کے دوران اسرائیل کی وزیر ثقافت و کھیل “مری ریغیف” کی اماراتی وزیر کے ساتھ گرم جوشی سے ہاتھ ملانے اور نیم عریاں حالت میں ان کے بغل میں بیٹھنے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس کی وجہ سے عرب عوام خصوصا فلسطینیوں کے اندر کافی غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔

اسرائیلی اخبار واللا نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں کہا ہے کہ ‘مری یغیف’ نے اس دوران ابوظہبی کی معروف مسجد “شیخ زائد بن سلطان” کا سرکاری دورہ بھی کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ دورہ ابوظہبی کے ولیعہد شیخ محمد بن زائد کی دعوت پر انجام پایا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل جب پہلی مرتبہ سابق اسرائیلی وزیر اعظم شارون پریز نے مسجد الاقصیٰ کا دورہ کیا تھا تو فلسطین میں دوسرا انتفاضہ وجود میں آیا تھا تاہم ابوظہبی کی مسجد کا دورہ کرنے پر کسی نے زبان اعتراض نہیں کھولی ہے۔

خیال رہے کہ صہیونی وزیر اعظم نیتن یاہو کے عمان دورے کے بعد اب دیگر عرب ممالک بھی اسرائیل سے اپنے خفیہ تعلقات کو دھیرے دھیرے آشکار کر رہے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲