اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا: امریکی ریاست مونٹینا میں امریکی صدر کے بڑے بیٹے جونیئر ٹرمپ کے ہمراہ ایک سیاسی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رنڈ پال نے کہا کہ اس کوئی شک و شبہ نہیں کہ سعودی عرب دہشت گرد تنظیموں کو مالی مدد فراہم کررہا ہے۔ اس نے کہا کہ امریکی حکومت، سعودی عرب کی ناپسندیدہ اور مجرمانہ حرکتوں پر مزید چشم پوشی نہیں کرسکتی۔ اس نے کہا کہ سعودی عرب نے یمن پر جنگ مسلط کرکے ہزاروں یمنی شہریوں کو موت کے منہ میں بھیج دیا ہے۔ اس نے کہا کہ 11 ستمبر کے ہولناک واقعہ میں ملوث 19 افراد میں سے 15 سعودی عرب کے شہری تھے۔ اس نے کہا کہ پاکستان میں 20 ہزار ایسے مدارس ہیں جنھیں سعودی عرب مدد فراہم کررہا ہے اور ان مدارس ميں عیسائیوں، یہودیوں اور ہندوؤں کے خلاف تعلیم دی جاتی ہے۔ اس نے کہا کہ سعودی عرب کے زیر نظر وہابی مدارس میں دہشت گردوں کو تربیت فراہم کی جاتی ہے۔ دنیا بھر میں تمام دہشت گرد تنظیموں کا تعلق سعودی عرب سے منسلک وہابی دہشت گردوں سے ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169