28 اکتوبر 2018 - 14:35
قطر کا محاصرہ کرنے والے 4 عرب ممالک اس وقت پشیمان/ قطر کے دفاع کے لئے کسی کا انتظار نہیں کریں گے

قطر کے وزير دفاع نے سعودی عرب، امارات، بحرین اور مصر کی طرف سے قطر کے مجرمانہ محاصرے کو شکست سے دورچار قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ قطر کا محاصرہ کرنے والے 4 عرب ممالک اس وقت پشیمان ہیں کیونکہ ان کا محاصرہ شکست سے دوچار ہوگیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق قطر کے وزير دفاع خالد بن حمد العظیہ نے سعودی عرب، امارات، بحرین اور مصر کی طرف سے قطر کے مجرمانہ محاصرے کو شکست سے دورچار قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ قطر کا محاصرہ کرنے والے 4 عرب ممالک اس وقت پشیمان ہیں کیونکہ ان کا محاصرہ شکست سے دوچار ہوگیا ہے۔ قطر کے وزیر دفاع نے کہا کہ قطر کے محاصرے کی شکست کے متعدد داخلی اور بیرونی عوامل ہیں جن میں قطری قوم کا اتحاد بھی شامل ہے ۔
ترکی کی حمایت پہلا بیرونی عامل تھا جس نے قطر کے محاصرے کو شکست سے دوچار کرنے میں مدد فراہم کی۔ اس نے کہا کہ قطر کا محاصرہ کرنے والے ممالک امریکہ کی حمایت میں قطر پر فوجی حملے کے سلسلے میں دل خوش کئے ہوئے تھے لیکن وہ بھی شکست سے دوچار ہوگیا۔ قطر کے امریکہ اور ترکی کے ساتھ اسٹراٹیجک تعلقات ہیں اور قطر خطے میں سعودی عرب اور ایران کی گروہ بندی میں شامل نہیں ہوا۔ ہم قطر کے دفاع کے سلسلے میں کسی کے انتظار میں نہیں بیٹھیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169