اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے جمعرات کو اپنی اہلیہ سمیت اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ عمران کا خفیہ دورہ کیا جہاں عمان کے دار الحکومت مسقط میں سلطان قابوس بن سعید نے نیتن یاہو کا والہانہ استقبال کیا۔
عمان کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ امن منصوبے اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
عمان نیوز ایجنسی نے یہ خبر اس وقت شائع کی جب نیتن یاہو واپس اسرائیل پہنچ گئے۔
نین یاہو نے گزشتہ روز جمعہ کو اسرائیل واپس پہنچ کر ٹویٹ کیا: میں آج جمعہ کو عمان کے دورے سے واپس آ گیا ہوں عمان میں سلطان قابوس کے ساتھ میں نے ملاقات اور گفتگو کی۔
انہوں نے مزید لکھا: میں اور میری زوجہ سلطان قابوس کی دعوت پر مسقط گئے اور یہ ۱۹۹۶ کے بعد پہلا عمان دورہ ہے۔
انہوں نے اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا کہ یہ دورہ علاقے کے ممالک کے ساتھ تل ابیب کے سیاسی تعلقات میں وسعت اور اسرائیل کے سکیورٹی، اقتصادی اور ٹکنالوجی مفادات کو یقینی بنانے کی غرض سے انجام پایا ہے۔
گزشتہ چوبیس برسوں میں یہ کسی بھی اسرائیلی وزیراعظم کا خلیج فارس کے کسی بھی ملک کا دوسرا دورہ ہے، اس سے قبل ۱۹۹۴ میں اسرائیلی وزیراعظم اسحٰق رابین نے مسقط کا دورہ کیا تھا۔ ۱۹۹۶ میں عُمان اور اسرائیل تجارتی مکاتب کھولنے پر رضامند ہوگئے تھے، تاہم سال ۲۰۰۰ء میں فلسطینی تحریک انتفاضہ کے باعث عمان نے اسرائیل کے ساتھ تمام تعلقات منجمد کرلئے تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲