20 اکتوبر 2018 - 18:34
ساڑھے تین منٹوں میں ۳۰۰ فلسطینیوں کو ہم نے قتل کیا: ایہود باراک

عام طور پر تو دنیا اپنے جرائم کی پردہ پوشی کرتی اور انہیں چھپانے کی کوشش کرتی ہے لیکن اسی دنیا میں ایک ایسی قوم بھی ہے جو اپنے جرائم کا کھلے عام پرچار کرتی اور ان پر فخر و غرور کا احساس کرتی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، صہیونی ریاست کے سابق وزیر جنگ نے فلسطینی قوم پر ڈھائے گئے بھیانک اور دلسوز مصائب پر فخر و غرور کا احساس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے اپنے دور وزارت میں ساڑھے تین منٹوں میں ۳۰۰ فلسطینیوں کا قتل کیا تھا۔
ایہود باراک” نے اسرائیل ریڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: “جب میں وزیر تھا تو ۳۰۰ سے زیادہ فلسطینیوں کو ساڑھے تین منٹوں کے اندر اندر ایک ہی حملے میں تہس نہس کر دیا تھا، لیکن موجودہ سرکار حماس کے آگے گھٹنے ٹیک چکی ہے”۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ صہیونی وزیر اعظم نیتن یاہو حماس کے آگے جھک چکے ہیں اور یہ حماس ہے جو اسرائیل کے خلاف تشدد آمیز کاروائیاں انجام دے رہی ہے جبکہ اسرائیل کی موجود حکومت اس کا مقابلہ کرنے سے عاجز ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲