امریکی صدر کے ایلچی نے بیروت کے صدارتی محل میں صحافیوں کی بے عزتی کی اور انہیں حیوانات سے تشبیہ دی اور اب اس نے جنوبی لبنان کا دورہ کرنے کا فیصلہ کیا اور جنوبی لبنان کے عوام انتہائی مہذب انداز سے اس کا استقبال کرنے کی تیاری کر رہے ہیں، ٹماٹروں سے۔
بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، امریکی ایلچی تھامس بارک نے بعبدا صدارتی محل میں لبنانی صحافیوں کی توہین کی جس کے بعد لبنانی عوام نے اس کے خلاف مظاہرے کئے اور اب جبکہ اس نے جنوبی لبنان کا دورہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے تو جنوبی لبنان کے عوام بھی استقبال کی تیاریاں کر رہے ہیں۔ انہوں نے ارادہ کیا ہے کہ وہ اپنے ملک اور قوم کا کھویا ہؤا وقار بحال کر دیں۔
X نیٹ ورک پر لبنانی عوام کے کچھ پیغامات کی تصویروں پر لکھی ہوئی عبارات:
ایک نے لکھا:
دو ٹوک پیغام:
اس میں کوئی ہتھیار نہیں ہے، ٹماٹر کی چٹنی لیں۔
دوسرے نے لکھا:
جنوب کے لوگ ریپبلکن پیلس (قصر صدارت) میں اپنا کھویا ہوا وقار بحال کرنے کی تیاری کر رہے ہیں... یہاں جنوبی لبنان میں
تیسرے نے لکھا:
جانور نہ ٹینک کے ذریعے اور نہ کار کے ذریعے جنوبی لبنان میں نہیں آ سکتے۔
تم پر شہید #عماد_مغنیہ کا سایہ آئے گا۔۔۔ تم لوٹو گے تو ہم بھی لوٹ آئیں گے۔ ( إِنْ عُدتُّمْ عُدْنَا؛ سورہ اسراء-8)
#No_to_امریکی_قبضہ
چوتھے نے لکھا:
جنوبی لبنان کے شہر خیام کے لوگ اس طرح امریکی سفیر کے ایلچی کے استقبال کی تیاریاں کر رہے ہیں۔
پانچویں نے لکھا:
جنوبی لبنان سے
امریکہ دہشت گردی کی ماں ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ