11 اکتوبر 2018 - 13:40
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان 3 نومبر کو چین کے دورے پر جائیں گے

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان 3 نومبر کو 3 روزہ دورے پر چین روانہ ہوں گے، دورے میں سی پیک اوردیگر شعبوں میں تعاون کے معاملات زیرغورآئیں گے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیراعظم عمران خان 3 نومبر کو 3 روزہ دورے پر چین روانہ ہوں گے، دورے میں سی پیک اوردیگر شعبوں میں تعاون کے معاملات زیرغورآئیں گے۔

عمران خان دورے میں چین کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے جس میں سی پیک اوردیگر شعبوں میں تعاون کے معاملات زیرغورآئیں گے، پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر ریلوے شیخ رشید بھی پاکستانی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169