اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، غزہ کی مشرقی اور شمالی سرحد پر رات کے وقت فلسطینیوں کے مظاہرے جاری رہے۔ فلسطینی نوجوانوں نے اسرائیلی فوج پر سنگ باری کی اور یہودی کالونیوں پر آتش گیر کاغذی جہاز بھی پھینکے۔
رپورٹ کے مطابق مشرقی بیت حانون میں اسرائیلی فائرنگ سے تین فلسطینی زخمی ہوئے جب کہ تین فلسطینی جبالیا کے مقام پر اسرائیلی فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہوگئے۔
فلسطینی مظاہرین نے بلند آواز میں صہیونی ریاستی دہشت گردی کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ دوسری طرف سے قابض فوج نے فلسطینی مظاہرین پر فائرنگ کر کے کئی افراد کو زخمی کیا۔
خیال رہے کہ ۳۰ مارچ ۲۰۱۸ء کے بعد سے غزہ کی پٹی میں جاری مظاہروں کے دوران اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں ۲۰۳ فلسطینی شہید اور ۲۱ ہزار سے زاید زخمی ہوچکے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲