3 اکتوبر 2018 - 11:07
سپاہ کے میزائلوں نے بڑی دقت کے ساتھ دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کیا + تصاویر

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير دفاع نے اعلان کیا ہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے میزائلوں نے شام میں امریکہ کے حمایت یافتہ وہابی دہشت گردوں کے ٹھکانے کو بڑی دقت کے ساتھ نشانہ بنا کر تباہ کیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير دفاع بریگیڈیئر جنرل امیر حاتمی نے اعلان کیا ہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے میزائلوں نے شام میں امریکہ کے حمایت یافتہ وہابی دہشت گردوں کے ٹھکانے کو بڑی دقت کے ساتھ نشانہ بنا کر تباہ کیا ہے۔

جنرل حاتمی نے کہا کہ ایران نے دہشت گردوں کے شام میں ٹھکانے کو تباہ کرکے واضح کردیا ہے کہ ایران کی سلامتی کے خلاف اقدام کرنے والوں کو کسی بھی صورت میں معاف نہیں کیا جائے گا اور انھیں منہ توڑ اور دنداں شکن جواب دیا جائےگا۔

.......

/169