اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق 30 مارچ سے شروع ہونے والی تحریک حق واپسی کے تحت جمعہ کی نماز کے بعد سینکڑوں فلسطینی مظاہرین نے اسرائیلی سرحد کے قریب جمع ہوکر مقبوضہ بیت المقدس اور مسجد الاقصیٰ کی واپسی کے لئے مظاہرہ کیا۔ اس دوران مظاہرین نے سینکڑوں ٹائر اور اسرائیلی جھنڈے جلائے۔ ساتھ ہی سلگتی ہوئی پتنگیں اسرائیلی فضاؤں میں اڑائیں۔ اسرائیلی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے بلااشتعال فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ کی۔
وزارت صحت کے مطابق فائرنگ سے شہید ہونے والوں میں 2 بچے بھی شامل ہیں، اس کے علاوہ300 سے زائد فلسطینی بھی زخمی ہوئے۔ 30 مارچ سے شروع ہونے والی جمعہ تحریک کے آغاز سے اب تک 200 فلسطینی شہید اور 2000 زخمی ہوچکےہیں جن میں کم سن بچے،خواتین، بوڑھے، صحافی اور طبی کارکنان بھی شامل ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169