27 ستمبر 2018 - 16:06
امریکی قومی سلامتی کے مشیر: ایران اپنا رویہ تبدیل کرے ورنہ حالات سے نمٹنے کے لیے تیار رہے

امریکی قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اپنا رویہ تبدیل کرے ورنہ حالات سے نمٹنے کے لیے تیار رہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکی قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اپنا رویہ تبدیل کرے ورنہ حالات سے نمٹنے کے لیے تیار رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ایران نے امریکہ کے اتحادیوں یا امریکی شہریوں کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی تو اس کے برے نتائج برآمد ہوں گے اور ایران کو اس کی قیمت چکانا پڑے گی۔
جان بولٹن کا کہنا تھا کہ امریکہ ایران پر پوری قوت اور عزم کے ساتھ اقتصادی پابندیاں عائد کرے گا۔ بعض ملکوں کےقول وفعل میں کھلا تضاد ہے، ایرانی تیل کی درآمدات پرعائد کردہ امریکی پابندیوں کو غیر موثر کرنے والے کامیاب نہیں ہوں گے۔ ہم یورپی یونین یا دنیا کی کسی دوسری قوت کو ایران پر پابندیاں غیر موثر بنانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

........

/169