اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے مرکزی صدر سید پسند علی رضوی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امام حسین علیہ السلام کی تحریک اور کربلا کا واقعہ انسانیت ، بیدار اور خوداریت کا درس دیتا ہے، اس پیغام کو رسومات کا شکار کر دینا قربانی سے نا انصافی کی مصداق ہوگی، فکر امام حسین علیہ السلام اور کربلا شناسی کے لیئے ضروری ہے کہ اس تحریک کے حقیقی مقصد کو سمجھیں اور اس کو عام لوگوں تک پہنچانے کے لیئے منظم اور مفید پروگرامات کا انعقاد ہو، محرم الحرام میں ہر انسان کے دل میں کربلا کا درد تازہ ہوجاتا ہے اور قربانی و ایثار کا جذبہ پیدار ہوتا ہے، جب کہ تمام مکاتب فکر امام حسین علیہ السلام اور خاندان رسالت صہ کے غم میں شریک ہونے کے لئے اپنے انداز میں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں مگر ضرورت ہے کہ اربعین کے موقع پہ نجف تا کربلا ہونے والے جلوس کے طرز پہ دنیا بھر میں جلوس ہوں جس میں کوئی رنگ و نسل، مذھب، کی بندش نہ ہو اور تمام لوگ یکجا ہوکر شہداء کربلا کو خراج عقیدت پیش کریں، اس سلسلے میں اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کی جانب سے مثالی عزاداری جلوس کو سندھ میں متعارف کروایا ہے جس میں تمام شریک افراد پرچم عباس لیئے، لبیک یاحسین علیہ السلام کی صدائیں بلند کرتے ہوئے جلوس میں مقررہ منزل کی جانب روان دواں ہوتے ہیں، اس عزاداری کو اس انداز میں کیا جاتا ہے کہ شیعہ و سنی مکتب سمیت ھندوں، عیسائی، سکھ، کولھی مذاھب کے افراد بھی با آسانی شرکت کرتے ہیں جب کہ جلوس میں کوئی تفریق نہیں ہوتی نہ ئی ثقافت روکاوٹ بنتی ہیں، اس سال اصغریہ تحریک کی جانب سے سندھ کے 40شہروں میں مثالی عزاداری کے جلوس نکالے گئے ہیں،
عزاداری امام حسین علیہ السلام کے ذریعے انسانیت کی خدمت کرنا عظیم عبادت ہے، اصغریہ علم وعمل تحریک پاکستان نے 24شہروں میں یوم عاشور کو حسینی بلڈ ڈونیشن کئمپ کے ذریعے خون کا عطیہ جمع کرکے امام حسین علیہ السلام کے نام پہ 1131بلڈ بیگ تھلسمیا کے مریض بچوں اور ضرورت مند انسانوں کو عطیہ کیا ہے ۔ اس موقع پہ مرکزی سیکریٹری شعبہ عزاداری و تبلیغ سید خادم حسین رضوی نے کہا ہے کہ امام حسین علیہ السلام کی عزاداری کے ذریعے انسانیت کو بچایا جا سکتا ہے، رہبر معظم سید علی خامنہ ای کے حکم پہ لبیک کہتے ہوئے قمہ زنی کو ختم کرکے خون کو عطیہ کرنے کی تحریک کو مزید تیز کردیا گیا ہے، جس سے لوگوں میں ایثار و قربانی کا جوش پیدا ہوتا ہے۔




























۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲