25 ستمبر 2018 - 08:18
اسرائیل کے ہوائی حملے روکنے کے لئے شام کو ایس 300 کی سخت ضرورت

روس میں شام کے سفیر کا کہنا ہے کہ شام کو اسرائیل کے ہوائی حملوں کو روکنے کے لئے ایس 300 میزائلوں کی سخت ضرورت ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق روس میں شام کے سفیرریاض حداد کا کہنا ہے کہ شام کو اسرائیل کے ہوائی حملوں کو روکنے کے لئے ایس 300 میزائلوں کی سخت ضرورت ہے۔

شامی سفیر نے شام میں اسرائیلی حملے میں روسی جہاز کے سرنگوں ہونے اور اس کے نتیجے میں روس کے 15 فوجیوں کی ہلاکت پر تعزیت اور تسلیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شام کو اپنی سرحدوں کو محفوظ بنانے کے لئے تمام وسائل سے استفادہ کرنا چآہیے اور شام کی فضآئی حدود کے تحفظ کے لئے اس 300 دفاعی میزائلوں کی سخت ضرورت ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

/169