اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزير خارجہ مائیک پمپئو نے فیکس نیوز کے ساتھ گفتگو میں ایران کے شہر اہواز میں دہشت گردانہ حملے میں امریکی مداخلت کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ ایران کے روحانی پیشوا سے ملاقات کا خير مقدم کرتے ہیں۔
امریکی وزير خارجہ نے کہا کہ میں نے ایرانی وزير خارجہ ظریف کے بیان کو پڑھا ہے اہواز میں دہشت گردانہ حملے کا ذمہ دار دوسروں کو ٹھہرانا غلطی ہے۔
مائیک پمپئو نے ایرانی اور امریکی صدور کے درمیان نیویارک میں ملاقات کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ حتی ایران کے روحانی پیشوا کے ساتھ بھی تعمیری گفتگو کے لئے آمادہ ہیں۔
.......
/169