اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اہواز میں دہشت گردانہ حملے کے پیچھے خبیث شیطانی ہاتھ ہیں جو ایران میں قائم امن و ثبات کو سلب کرنا چاہتے ہیں۔
حزب اللہ لبنان نے اہواز دہشت گردانہ حملے کو امریکہ کی براہ راست جنگ اور امریکی نیابتی جنگ کا حصہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادی اس طرح کے دہشت گردانہ حملوں کے ذریعہ اسلامی جمہوریہ ایران اور اسلامی مزاحمتی کے حوصلوں کو پست نہیں کرسکیں گے۔
.......
/169