22 ستمبر 2018 - 15:32
افغانستان میں بم دھماکہ، 8 بچے جاں بحق اور 6 زخمی

افغانستان کے شمالی صوبے فریاب میں ایک بم دھماکے کی زد میں آکر 8 بچے جاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے ہیں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا: صوبائی چیف پولیس کے ترجمان کے مطابق واقعہ ضلع تگب میں پیش آیا جس میں 6 بچے بری طرح زخمی ہوئے ہیں جنمیں 2 زخمی بچوں کی حالت تشویشناک ہے۔
واقعہ سے متعلق تاحال کسی تنظیم یا ادارے نے کوئی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ دوسری جانب ترجمان نے الزام لگایا کہ طالبان صوبے کے مختلف حصوں میں افغان سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کے لیے روڈ پر بم نصب کرتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169