11 ستمبر 2018 - 16:15
نیتن یاہو تاریخ اسرائیل کے خطرناک ترین وزیر اعظم: ایہود باراک

صہیونی ریاست کے سابق وزیر اعظم نے اسرائیل میں موجود بحرانی کیفیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بنجمن نیتن یاہو اسرائیلی تاریخ کے سب سے خطرناک وزیر اعظم ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، ایہود باراک (Ehud Barak) نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ نیتن یاہو نے صہیونی منصوبوں کو شدید خطرات سے دوچار کیا ہے یہ خدشہ ظاہر کیا کہ نیتن یاہو کی پالیسیاں اس بات کا باعث بنیں گی کہ ہم آئندہ اسرائیل میں کسی “محمد” نام کی شخصیت کو وزارت عظمیٰ کے عہدے پر دیکھیں گے۔
انہوں نے مزید کہا: نیتن یاہو عملی اقدامات میں مکمل طور پر شکست کھا چکے ہیں لیکن صرف باتوں سے قانع کرنے میں مہارت رکھتے ہیں۔ وہ صرف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طاقت کے بل بوتے پر ناچ رہے ہیں اور ان کے پاس اپنی کوئی طاقت اور توانائی نہیں ہے۔
ایہود باراک نے یہ بھی کہا کہ مجھے یقین ہے کہ اسرائیل نیتن یاہو کے ہوتے ہوئے اپنی حقیقت کھو جائے گا اور ایک فاشسٹی ریاست میں تبدیل ہو جائے گا۔
ایھود باراک نے یہ باتیں عبرانی سال کے آغاز کے موقع پر معاریو اخبار کے نامہ نگار سے گفتگو کے دوران کہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲