اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، سنیچر کے روز اسلامی جمہوریہ ایران نے عراق کے صوبے کردستان میں دھشتگردوں کے ایک ٹھکانے پر ۷ میزائل داغے جس کے بعد اسرائیلی اخبار نے اپنی رپورٹ میں لکھا: ایران کا یہ حملہ امریکہ، سعودی عرب اور اسرائیل کے لیے ایک اہم پیغام کا حامل ہے۔
جروزلم پوسٹ نے اتوار کو شائع کردہ اپنی رپورٹ میں لکھا: تہران کی جانب سے یہ حملہ اس بات کی علامت ہے کہ وہ جو کرنا چاہے کر سکتا ہے اور ایران کا یہ اقدام امریکی پابندیوں کا ٹھوس جواب اور اپنی طاقت کا مظاہرہ ہے۔
اسرائیلی اخبار نے اس حملے کو ان لفظوں ’’دقیق اور بے مثال حملہ‘‘ کے ساتھ تعبیر کرتے ہوئے لکھا: سپاہ پاسداران کا دھشتگردوں کے ٹھکانے پر حملہ واشنگٹن اور تل ابیب کو یہ پیغام ہے کہ ایران علاقے میں اپنا بھر پور تحفظ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
خیال رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران فورسز کی جانب سے امریکی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے سر کردہ رہنماوں کے خفیہ اجلاس پر ۷ میزائل داغے گئے جس کے نتیجے میں درجنوں دہشتگرد ہلاک اور زخمی ہوگئے.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲