6 ستمبر 2018 - 12:01
ایرانی وزارت خارجہ کی کابل میں خودکش حملے کی مذمت

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کابل میں ہونے والے خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے متاثرہ حاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے کابل میں ہونے والے خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے متاثرہ حاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے دہشت گردانہ حملے کو مسلمانوں کے خلاف گہری سازش قراردیتے ہوئے افغان حکومت ، افغان عوام اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

.......

/169