31 اگست 2018 - 09:30
تین مغربی ممالک کا شام پر حملہ کرنے کا منصوبہ: شامی وزیر خارجہ

شام کے وزیر خارجہ ولید المعلم نے ماسکو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام پر تین مغربی ممالک امریکہ، فرانس اور برطانیہ حملہ کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شام کے وزير خارجہ روس کے دورے پر ہیں جہاں اس نے شام کے خلاف مغربی ممالک کی سازش کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مغربی ممالک کے شام میں جب تمام منصوبے ناکام ہوگئے اور وہ دہشت گردوں کے ذریعہ اپنے اہداف تک نہ پہنچ سکے لہذا اب وہ شام پر براہ راست حملہ کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ شامی وزير خارجہ نے شام کے بارے میں روس کے مؤقف کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ روس شام میں قیام امن کے سلسلے میں اپنی ذمہ داری نبھا رہا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169