29 اگست 2018 - 10:26
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل: میانمار میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہوئیں

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ میانمار میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہوئی ہیں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میانمار میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہوئی ہیں جب کہ انسانیت کے خلاف سنگین جرائم کا مقصد روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی تھی، انہوں نے کہا کہ میانمار فورسز قتل عام اور اجتماعی زیادتیوں میں ملوث ہیں۔ انتونیو گوتریس نے واضح کیا کہ ماہرین کی رپورٹ میں میانمار سکیورٹی فورسز نے سنگین جرائم کیے تاہم اقوام متحدہ رپورٹ کے نتائج اور سفارشات پر غور کرے۔

.......

/169