اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، اسرائیلی اخبار ہاآرتض نے جمعہ کے روز اپنی شائع کردہ رپورٹ میں کہا ہے کہ موساد کے بیرون ملک نیٹ ورک میں شامل ایجنٹوں اور جاسوسوں کی تعداد ۷ہزار سے زیادہ ہے اور یہ امریکی سی آئی اے کے بعد سب سے بڑی انٹیلی جنس ایجنسی ہے۔
اخباری رپورٹ کے مطابق سنہ ۲۰۱۶ء کو اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی جانب سے یوسی کوھین کو ادارے کا سربراہ مقرر کیے جانے کے بعد ’موساد‘ کے بیرون ملک نیٹ ورک میں غیرمسبوق وسعت پیدا کی گئی ہے۔
کوھین کی زیرنگرانی صہیونی انٹیلی جنس ایجنسی نے کئی تبدیلیاں کی ہیں۔ ایجنسی کے بجٹ میں بھی اضافہ ہوا ہے اور خفیہ ایجنسی بیرون ملک اپنی کارروائیوں میں بھی جدت پیدا کررہی ہے۔
موساد کے سابق چیف تامیر بارڈو کی نسبت یوسی کوھین کی زیرنگرانی ایجنسی نے کافی وسعت اختیار کی ہے۔ سابقہ چیف بہت حد تک محتاط رہتے تھے اور موساد نے مہم جوئی کی طرف بہت کم توجہ دی۔
اسرائیلی اخبار کے مطابق ’موساد‘ کے ایک سابق عہدیدار نے بتایا کہ ’بارڈو‘ نے بیرون ملک آپریشنل کارروائیوں کو بہت محدود کردیا تھا۔ وہ بہت زیادہ ایجنٹوں کے بے نقاب ہونے سے خوف زدہ رہتے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲