اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایرانی بحریہ کا پچپنواں فلیٹ کھلے سمندری مشن کی تکمیل کے بعد جنوبی ایران کی بندرگاہ بندرعباس پر لنگر انداز ہوگیا ہے۔ اس موقع پر ایک تقریب بھی منعقد کی گئی اور ایرانی بحریہ کی جنوبی کمانڈ کے سربراہ کموڈور افشین تاشک نے مشن میں نیوی کے افسروں اور جوانوں کا خیر مقدم کیا۔
ایرانی بحریہ کا پچپنواں فلیٹ اکہتر روز تک بحر ہند میں سیکورٹی مشن انجام دینے کے بعد بدھ کے روز بندر عباس واپس پہنچا ہے۔اس دوران ایرانی بحریہ کے جوانوں نے دوسو تجارتی جہازوں اور آئیل ٹینکروں کو سیکورٹی فراہم کی جبکہ عمان کی بندرگا سلالہ اور مسقط کا خیر سگالی دورہ بھی کیا۔ایرانی بحریہ کا چھپنواں فلیٹ آج سے بحرہند میں سیکورٹی مشن کی انجام دھی کے لیے روانہ ہوگیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169