اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یہودی آباد کاروں نے فوج کے ساتھ رام اللہ میں فلسطینی زرعی زمین میں موجود درخت کاٹ دیئے اور فصل تباہ کرکے اس پر قبضہ کرلیا۔ اس سے پہلے یہودی آباد کاروں نے مقبوضہ مشرقی بیت المقدس میں فلسطینی کسانوں کی دکانیں اور ٹھیلوں پر حملہ کیا اور اسے توڑ دیا۔ فلسطینیوں نے کہا کہ یہودی بلدیاتی ورکروں نے فلسطینیوں کو زد کوب بھی کیا ہے۔ اسرائیلی حکومت نے بیت اللحم میں یہودی آباد کاروں کیلئے ایک سو چھ عمارتیں بنانے کی بھی منظوری دی۔
.......
/169