اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے کابل کے ایک تعلیمی مرکز پر وہابی دہشت گردوں کے بہیمانہ اور خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے افغان قوم اور حکومت کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والے خود کش حملے میں کم از کم 48 افراد شہید اور 67 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق کابل کے مغربی علاقے میں ایک تعلیمی ادارے مہدی موعود کے باہر وہابی دہشت گردوں نے کل سہ پہر کو خودکش حملہ کیا ،جس کے نتیجے میں 48 افراد شہید اور 67 سے زائد زخمی ہو گئے، ہلاک و زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
.......
/169