اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، ہزاروں فلسطینیوں نے تل ابیب میں ‘یہودی ریاست’ نسل پرستانہ قانون کی منظوری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کر کے صہیونی پارلیمنٹ کے اس جارحانہ اقدام کی شدید مذمت کی ہے۔
مظاہرین نے ایسے حال میں تل ابیب احتجاجی مظاہروں میں شرکت کی کہ ان کے ہاتھوں میں فلسطینی پرچم تھے جو صہیونی وزیر اعظم کی برہمی کا باعث بنا۔
نیتن یاہو نے اس مظاہرے کے بارے میں ٹویٹ کرتے ہوئے کہا: تل ابیب میں فلسطینی پرچم کا بلند کیا جانا یہودی ریاست قانون کی ضرورت کو بیان کرتا ہے۔
انہوں نے کہا: ہم فلسطین کا پرچم اٹھائیں گے لیکن اسرائیل کا قومی ترانہ پڑھیں گے۔
خیال رہے کہ یہودی ریاست قانون کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جو تل ابیب کے رابین چوراہے سے شروع ہوا دھیرے دھیرے اسرائیل کے کئی شہروں میں پھیلتا جا رہا ہے اور ہزاروں کی تعداد میں فلسطینی مظاہروں میں شرکت کر رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲