اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ڈائسس آف ریونڈ چرچز پاکستان کے زیراہتمام اقلیتوں کے عالم دن کے مطابق وارث روڈ لاہور میں کل مسالک علماء بورڈ کے زیراہتمام تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں بورڈ کے سربراہ مولانا عاصم مخدوم، سربراہ پاکستان پیس فاؤنڈیشن علامہ محمد زبیر عابد، پادر عمانوئل کھوکھر، بشپ آف لاہور سبسٹیش شاء، معروف ہندو رہنما بھگت لال سمیت دیگر مذاہب اور مکاتب فکر کے رہنماؤں نے شرکت۔ اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ 11 اگست یوم اقلیت نہیں بلکہ یوم مساوات ہے، بانی پاکستان حضرت قائداعظم محمد علی جناحؒ نے بھی اپنے خطابات میں ہمیشہ اقلتیوں کے حقوق اور مساوات کی بات کی، وہ کہتے تھے کہ پاکستان میں اقلتیوں کو بھی مساوی حقوق حاصل ہوں گے اور وہ برابر کے شہری ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہم سب کا مشترکہ گھر ہے، اس کی حفاظت کیلئے بھی ہمیں مشترکہ جدوجہد کرنا ہوگی کیوں کہ ہم ہی اس کے پاسبان ہیں۔ مسیح رہنما عمانوائل کھوکھر نے کہا کہ آج یوم اقلیت پر تمام مذاہب کے رہنماؤں کا یکجا ہونا امن اور رواداری کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ 27 اکتوبر کو مینار پاکستان گراؤنڈ میں بین المذاہب ہم آہنگی کے حوالے سے کانفرنس ہوگی جس میں مسلم، ہندو، سکھ، مسیح رہنماؤں سمیت تمام مذاہب کے رہنما شریک ہوں گے۔ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ماضی میں دہشتگردی کے عفریت کا سامنا رہا مگر پاک فوج کی کوششوں اور عوام کے بھرپور تعاون سے دہشتگردی کو شکست دی اور اب ملک میں امن قائم ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب بھی دہشتگردی کی باقیات موجود ہیں جن کے مکمل صفایا کیلئے ایک بھرپور آپریشن کلین اپ کرنا ہوگا تاکہ ملک کو صیح معنوں میں امن کا گہوارہ بنایا جا سکے۔
.......
/169