5 اگست 2018 - 11:18
ایران کی فوجی ٹیم نے روس میں محافظين نظم فوجی مقابلوں ميں دوسرا مقام حاصل کرلیا

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج نے روس ميں مختلف ممالک کی فوجی ٹیموں کے درمیان ہونے والے محافظين نظم فوجی مقابلوں میں دوسرا مقام حاصل کرلیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق روس میں محافظین نظم کا فائنل مقابلہ روس اور ایران کی فوجی ٹیموں کے درمیان الابینا کے فوجی گراؤنڈ میں منعقد ہوا ۔ جس میں ایران اور روس کی ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ ہوا ۔ دونوں ٹیموں نے 12 کلو میٹر کے فاصلے میں 53 قسم کی مختلف رکاوٹوں سے عبور کرتے ہوئے اختتامی لائن تک پہنچیں۔ جس میں روسی ٹیم نے چند ثانیوں کے فرق سے پہلا مقام جبکہ ایران کی فوجی ٹیم نے دوسرا مقام حاصل کرلیا۔ اطلاعات کے مطابق اس مقابلے میں 32 ممالک کی 189 فوجی ٹیموں نے مختلف مقابلوں میں حصہ لیا۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169