اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، اسرائیلی اخبار ہاآرتض نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ فلسطینی شاعرہ اور دانشور کو اس وقت حراست میں لے کر ان پر مقدمہ چلایا گیا جب انہوں نے فلسطینی قوم پر جاری اسرائیلی مظالم کے بارے میں ایک نظم تحریر کر کے اسے فیس بوک پر پوسٹ کر دیا۔
اس اخبار کی رپورٹ کے مطابق، مقبوضہ فلسطین سے تعلق رکھنے والی شاعرہ ‘دارین طاطور’ کو اسرائیل کی ایک مجسٹریٹ عدالت نے پانچ ماہ قید کی سزا سنا دی ہے۔
خیال رہے کہ فلسطین کی یہ حق طلب اور حریت پسند شاعرہ اس سے قبل میں دو سال اور آٹھ مہینے اسرائیلی جیل اور نظر بندی میں گزار چکی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲