اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق حجۃ الاسلام والمسلمین حسین شاہرودی نےخبررساں ایجنسی شبستان کےنامہ نگارسےگفتگو کے دوران کہا ہےکہ اسلام میں خوشی کو غم پرمقدم کرنےکی تاکید کی گئی ہے اوراللہ تعالیٰ اس بارے میں فرماتا ہے: (وَ أَنَّهُ هُوَ أَضْحَكَ وَ أَبْكى) اوروہ ذات ہےکہ جو ہنساتا ہے اوررلاتا ہے۔(سورہ نجم۴۳)۔ قرآنی آیات اورمعصومین علیہم السلام کی روایات کے مطالعہ سےمعلوم ہوتا ہےکہ انسان میں مسکرانا گریہ پرمقدم ہے کیونکہ انسان اپنی معاشرتی طبیعت کے مطابق زیادہ خوش رہنے کو پسند کرتا ہے۔
انہوں نے امام صادق علیہ السلام کی ایک روایت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسکراہٹ، خوشی، گریہ اورعزاداری کےدائرہ کارکو مشخص ہونا چاہیے۔
حوزہ علمیہ کے استاد نےمزید کہا ہےکہ پیغمبراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہےکہ میرے بھائی عیسی علیہ السلام مسکراتے بھی تھے اورروتے بھی تھے، یحیی علیہ السلام زیادہ گریہ کیا کرتے تھے اورمیں اپنےطرززندگی میں اپنےبھائی عیسی علیہ السلام کی پیروی کرتا ہوں۔
حجۃ الاسلام حسین شاہرودی نےآخرمیں کہا ہےکہ علماء اورمبلغین کو چاہیےکہ وہ لوگوں کے سامنے اس مطلب کی وضاحت کریں کہ لوگ چودہ معصومین علیہم السلام کی عزاداری کےایام میں عزاداری کریں اورولادت اورخوشی کے ایام میں خوشیاں منائیں، اگرچہ بعض مبلغین اورذاکرین بعض اوقات اہل بیت علیہم السلام کی خوشی کی محافل اورمجالس کو عزاداری اورگریہ وزاری میں تبدیل کردیتے ہیں۔
.......
/169