7 جولائی 2018 - 18:28
شامی فورسز کے ہاتھوں درعا کا 90 فیصد علاقہ اور نصیب گزرگاہ آزاد

شامی فورسز نے اسرائیل کے حمایت یافتہ وہابی دہشت گردوں پر کاری ضرب وارد کرتے ہوئے صوبہ درعا کا 90 فیصد علاقہ وہابی دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کردیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج کا امریکہ اور اسرائیل نواز وہابی دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔
شامی ذرائع کے مطابق شامی فوج نے سرحدی گزرگاہ نصیب کو بھی دہشت گردوں کے وجود سے پاک کرتے ہوئے صوبہ درعا کا 90 فیصد علاقہ دہشت گردوں سے پاک کردیا ہے۔
شامی فوج کے مطابق صوبہ درعا میں پانچ گاؤں پر قبضہ باقی رہ گیا ہے۔
المیادین کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں کا ارادہ تھا کہ وہ اسرائيل اور خلیج فارس کے عرب ممالک کی حمایت سے شام کے جنوبی علاقہ میں باقی رہیں گے لیکن شامی فوج نے ان کے تمام شوم منصوبے ناکام بنادیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169