6 جولائی 2018 - 15:54
آج احتساب عدالت نے تاریخ ساز فیصلہ دیا ہے جس کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا: یعقوب شہباز

اس فیصلے سے عوام کی اور پاکستان کی جیت ہوئی ہے کرپشن میں مبتلا سب کا کڑا احتساب ہونا چائیے حکمرانوں نے کرپشن کرکے اس ملک کو کھوکھلا کردیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شیعہ علماء کو نسل پاکستان کراچی ڈویزن کے جنرل سیکرٹری محمد یعقوب شہباز کا جاری بیان میں کہنا ہے کہا آج احتساب عدالت نے تاریخ ساز فیصلہ دیا ہے جس کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا اس فیصلے سے عوام کی اور پاکستان کی جیت ہوئی ہے کرپشن میں مبتلا سب کا کڑا احتساب ہونا چائیے حکمرانوں نے کرپشن کرکے اس ملک کو کھوکھلا کردیا ہے آج بھی ملک بھر میں غربت اور بے روزگاری نے قبضہ کر رکھا ہے عوام سے بڑے بڑے دعوے کرنے والے حکمرانوں نے آج ملک کا پیسہ بیرون ملک منتقل کرکے پورے ملک کی معیشت کو تباہ کردیا ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ قومی خزانے سے لوٹی گی دولت کو پھر سے قومی خزانے میں منتقل کیا جائے تاکہ ملک ترقی کے سفر پر گامزن ہوسکے یعقوب شہباز کا مزہد کہنا تھا الیکشن میں اب کچھ ہی دن باقی ہیں پاکستام کی غیور عوام کو چائیے کہ متحدہ مجلس عمل کو اپنے ووٹ کی طاقت سے اقتدار میں آنے کا موقع دیں کیونکہ متحدہ مجلس عمل ہی اس ملک کو کرپشن جیسی لعنت سے نجات دلا سکتی ہے انتخابات قریب آتے ہی حکمرانوں نے پھرسے عوام کو جھوٹی تسلی دینے کا سلسلہ شروع کردیا ہے لیکن اس بار متحدہ مجلس عمل کے امیدوار ملک بھر سے بھرپور کامیابی حاصل کرنے کے بعد روٹی،کپڑا،تعلیم اور صحت سے محروم عوام کو اُن کے بنیادی حقوق فراہم کرے گی عوام کو چائیے کہ ملک میں کرپشن کے خاتمے کے لئے متحدہ مجلس عمل کے امیدواروں کو اپنے ووٹ کی طاقت سے کامیاب کریں تا کہ ملک سے بے روزگاری اور غربت کا خاتمہ ہوسکے الیکشن2018ملک کی تقدید بدلنے کا سال ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲