اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جمعرات کو یورپی پارلیمینٹ کے جاری کردہ بیان میں صومالیہ کی سیاسی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ یورپی پارلیمنٹ کے بیان میں متحدہ عرب امارات سے کہا گیا ہے کہ وہ صومالیہ کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کا سلسلہ بند کر دے اور اس ملک کے اقتدار اعلی اور ارضی سالمیت کا احترام کرے۔
روزنامہ الخلیج الجدید کے مطابق یورپی پارلیمنٹ کے بیان میں یہ بات زور دے کر کہی گئی ہے کہ قطر کے ساتھ متحدہ عرب امارات سمیت چار عرب ملکوں کے تنازعہ میں غیر جانبدار رہنے کی وجہ سے صومالیہ کو ابوظہبی کے عتاب کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ صومالیہ نے قطر کے خلاف متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، مصر اور بحرین کا ساتھ دینے سے انکار کر دیا تھا جس کے بعد سے صومالیہ کے ساتھ تعلقات میں سخت کشیدگی پیدا ہو گئی ہے۔
مذکورہ چاروں ممالک نے گزشتہ سال قطر کے ساتھ تعلقات توڑ لیے تھے اور اس کی ناکہ بندی کا اعلان کیا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲