اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اردن کے وزير خارجہ الصفدی نے روسی وزير خارجہ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں شام کے جنوب میں جاری کشیدگي کے بارے میں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صدی کے سودے کے بارے میں بھی رد عمل ظاہر کیا ہے۔ الصفدی نے صدی کے معاملے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب امریکہ اس کے بارے میں اعلان کرےگا تو ہم بھی اسی وقت اس پر رد عمل ظاہر کریں گے۔ فلسطینی مسئلہ کا حل صرف 1967 کی سرحد کے اندر فلسطینی حکومت کی تشکیل ہے جس کا دارالحکومت بیت المقدس ہو۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169