اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کلین آپ اور جھڑپوں کے نتیجے میں کم از کم 30 طالبان اور 10فوجی ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ۔ اطلاعات کے مطابق افغان صوبائی حکومت کے ترجمان نے بتایا کہ صوبہ غزنی کے مختلف اضلاع میں آپریشن کلین آپ کے دوران فضائی اور زمینی حملے کئے جسکے نتیجے میں 24 طالبان ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے اس موقع پر جھڑپوں میں10 فوجی بھی مارے گئے حکام کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران طالبان کے ٹھکانے بھی تباہ کئے گئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169