4 جولائی 2018 - 10:46
شادی کی خوشی ماتم کدے میں تبدیل ... سعودی عرب کی یمن میں شادی کی تقریب پر وحشیانہ بمباری/ 11 افراد شہید

سعودی عرب کے یمن پر ہوائی حملوں کا سلسلہ جاری ہے یمن کے صوبہ صعدہ میں شادی کی تقریب پر سعودی عرب کے جنگی طیاروں کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں 11 افراد شہید ہوگئے ہیں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سعودی اتحادی فوج نے شمالی یمن کے صوبہ صعدہ میں فضائی بمباری کی جس کے نتیجے میں 11 افراد شہید ہوگئے۔ فضائی بمباری میں 10 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ شہداء اور زخمیوں میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169