اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچ گئی ہیں جہاں وہ پاکستانی حکام سے اہم ملاقاتیں کریں گی۔ اس کے علاوہ وزارت خارجہ میں دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح کے مذاکرات بھی ہوں گے۔
امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز پاکستان کے دورے کے دوران نگراں وزیراعظم سے ملاقات کریں گی جب کہ عسکری حکام سے ملاقات کا بھی امکان ہے۔ ایلس ویلز کے دورے سے دونوں ممالک کے درمیان بات چیت کی راہ ہموار ہوگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
/169