اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یمنی فورسز نے مغربی ساحل کے محاذ پر سعودی عرب اور امارات کے کرائے کے فوجیوں کے ٹھکانوں کو 2قاہر بیلسٹ میزائیلوں سے نشانہ بنایا ہے۔ اس حملے میں سعودی عرب اور امارات کے متعدد فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں ۔ عرب ذرائع کے مطابق یمنی فورسز نے جمعہ کو ایک نئے میزائل کا بھی تجربہ کیا ہے۔ یمنی ذرائع کے مطابق یمنی فورسز کا نیا ميزائل کم فاصلہ تک مار کرنے ولا میزائل ہے جس کا تجربہ مغربی ساحل کے محاذ پر دشمن کے ٹھکانوں پر کیا گیا ہے۔
.......
/169