29 جون 2018 - 09:23
عراقی وزير اعظم حیدر العبادی نے دہشتگردوں کی سزائےموت کے احکامات صادر کردیئے

عراق کے وزير اعظم حیدر العبادی نے ان دہشت گردوں کی سزائے موت کے احکامات صادر کردیئے ہیں جن کا حکم قطعی مرحلے تک پہنچ گیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے وزير اعظم حیدر العبادی نے ان دہشت گردوں کی سزائے موت کے احکامات صادر کردیئے ہیں جن کا حکم قطعی مرحلے تک پہنچ گیا ہے۔ عراقی وزير اعظم نے حکم دیا ہے کہ جن دہشت گردوں کی پھانسی کا حکم عدالت کی طرف سے صادر کیا جاچکا ہے انھیں فوری طور پر تختہ دار پر لٹکا دیا جائے۔ عراق وزیر اعظم نے یہ حکم حال میں دہشت گردوں کیط رف سے آٹھ عراقی شہری قیدیوں کا سرکاٹنے کے بعد دیا ہے

.....

/169