28 جون 2018 - 15:58
غاصب اسرائیلی فوج کی جارحیت میں ایک فلسطینی نوجوان شہید+ تصویریں

غاصب اسرائیلی فوج نے آج بروز جمعرات کی صبح کو غزہ کے مشرقی رفح کے علاقے میں حملہ کر کے دو فلسطینی نوجوانوں کو زخمی کر دیا جن میں سے ایک زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ غزہ کے مشرقی رفح علاقے میں صہیونی ریاست کی طرف سے ہوئی عام شہریوں پر بمباری کے نتیجے میں دو فلسطینی نوجوان زخمی ہوئے جن میں سے ۱۷ سالہ نوجوان ’’عبد الفتاح ابو عزوم‘‘ شہید ہو گیا۔
’’عمون‘‘ نیوز ایجنسی نے اس حملے کی خبر دیتے ہوئے کہا ہے کہ زخمی فلسطینیوں کو فورا ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم ایک فلسطینی نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیا۔
دوسری جانب غزہ کی پٹی کے جنوبی اور شمالی علاقوں میں بھی اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں پر گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں کم سے کم پانچ فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔
ادھر شمالی غزہ کے مشرقی جبالیا علاقے میں اسرائیلی فوج نے ایک فلسطینی شہری کو گولی ماردی۔ اسے بھی علاج کے لیے شدید زخمی حالت میں اسپتال لے جایا گیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲

غاصب اسرائیلی فوج نے آج بروز جمعرات کی صبح کو غزہ کے مشرقی رفح کے علاقے میں حملہ کر کے دو فلسطینی نوجوانوں کو زخمی کر دیا جن میں سے ایک زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیا۔

خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، غزہ کے مشرقی رفح علاقے میں صہیونی ریاست کی طرف سے ہوئی عام شہریوں پر بمباری کے نتیجے میں دو فلسطینی نوجوان زخمی ہوئے جن میں سے ۱۷ سالہ نوجوان ’’عبد الفتاح ابو عزوم‘‘ شہید ہو گیا۔