28 جون 2018 - 15:53
صہیونی ریاست کی جانب سے سعودی عرب کے جوہری منصوبے کی ظاہری مخالفت

صہیونی ریاست کے وزیر برائے توانائی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تل ابیب اگر چہ سعودی عرب کی جوہری سرگرمیوں کے پھیلاؤ کی حمایت کرتا ہے لیکن فی الحال اس ملک میں یورینیم کی افزودگی انجام نہیں پانا چاہیے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، اسرائیل کے وزیر ’’یووال شٹائنٹز‘‘ نے کہا ہے کہ امریکی حکام سے ملاقات کے بعد ہمیں امید ہے کہ واشنگٹن سعودی عرب کو ایٹمی توانائی کی افزودگی کی اجازت نہیں دے گا۔
یووال شٹائنٹز نے منگل کی شام کو رائٹرز نیوز ایجنسی سے گفتگو میں کہا کہ الریاض کو یورینیم افزودگی کی اجازت دینا یا جوہری ایندھن کو دوبارہ فعال بنانے کی چھوٹ دینا خطے میں جوہری ہتھیاروں کے پھیلاؤ کو روکنے کے ’سنہری موقع‘ کو ضائع کردینے کے مترادف ہے کہ اگرسعودی عرب کو جوہری سرگرمیوں اور یورینیم افزدوگی کی اجازت دی گئی تو دوسرے پڑوسی ممالک کو ایسا کرنے سے روکنا ممکن نہیں رہے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ تل ابیب سعودی عرب کے جوہری منصوبے کے پھیلاؤ کی حمایت کرے گا بشرطیکہ سعودی عرب افزودہ یورینیم کو امریکہ سے خریدے۔
صہیونی وزیر کا یہ بیان ایسے حال میں ہے کہ سعودی عرب اور صہیونی ریاست ایران کے جوہری منصوبے کے حوالے سے سخت تشویشناک ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲