28 جون 2018 - 15:14
ترکی کا ایران کے خلاف امریکہ کی پیروی نہ کرنے کا اعلان

ترکی کے وزير خزانہ نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے خلاف امریکہ کی اقتصادی پابندیوں کی ترکی پیروی نہیں کرےگا۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے وزير خزانہ نہاد زیبکچی نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے خلاف امریکہ کی اقتصادی پابندیوں کی ترکی پیروی نہیں کرےگا۔ ترکی کے وزير خزانہ نے کہا کہ امریکہ کے فیصلوں پر عمل کرنا ہمارے لئے لازمی نہیں ہے ہم صرف اقوام متحدہ کے فیصلوں پر عمل کرنے کے پابند ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169